Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا محمد ہاشم میاں فرنگی محلی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا محمد ہاشم میاں فرنگی محلی
ARI Id

1676046599977_54338261

Access

Open/Free Access

Pages

474

مولانا محمد ہاشم میاں فرنگی محلی
مولانا محمد ہاشم میاں فرنگی محلی کی وفات ایک بڑا سانحہ ہے، وہ ۱۹۱۷؁ء میں پیدا ہوئے اور اکہتر (۷۱) برس کی عمر میں۴ فروری کو اﷲ کو پیارے ہوگئے، فرنگی محل لکھنو کے ممتاز علمی و دینی خانوادے سے ان کا تعلق تھا، اور وہ مولانا صبغتہ اﷲ فرنگی محل کے فرزند اکبر تھے، جو عربی ادب میں مہارت اور اپنی لطافت آمیز تحریر و تقریر کے لیے مشہور تھے، یہ خصوصیت مولانا ہاشم میاں کو بھی ان سے وراثتاً ملی تھی، وہ بھی اچھے و اعظ و خطیب تھے، اور ان کی تقریریں لطافت و ظرافت اور ان کے مخصوص انداز کی وجہ سے بہت دلنشیں ہوتیں، اور پسند کی باتیں، بڑے خوش پوش، جامہ زیب لکھنؤ کی قدیم روایت و تہذیب اور اپنی خاندانی وضعداری اور شرافت کا نمونہ تھے، وہ بہت باغ و بہار شخص تھے، ان کی بذلہ سنجی، خوش طبعی اور خوش گفتاری مشہور تھی۔
مولانا محمد ہاشم لکھنؤ کے مختلف مذہبی، علمی اور تعلیمی اداروں سے وابستہ تھے، دینی تعلیم اور اردو کے فروغ کے لیے غیر معمولی جدوجہد کی، شروع ہی سے اترپردیش دینی تعلیمی کونسل کے اہم رکن تھے، مسلم پرسنل لا بورڈ کے بھی ممبر تھے، سماجی اور سیاسی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے تھے، ایک زمانہ میں ڈاکٹر عبدالجلیل فریدی مرحوم کیے ساتھ مل کر بابوترلوکی سنگھ کی پرجاسوشلسٹ پارٹی کو بڑی مدد پہنچائی، مگر جلد ہی اس میدان سے کنارہ کش ہوگئے، وہ اپنی نیکی، شرافت، تواضع خوش خلقی اور وسعت قلبی کی وجہ سے نہ صرف مسلمانوں کے ہر طبقہ و جماعت بلکہ غیر مسلموں میں بھی مقبول تھے اﷲ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے۔ (ضیاء الدین اصلاحی، فروری ۱۹۸۸ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...