Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مرزا نیاز احمد بیگ

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مرزا نیاز احمد بیگ
ARI Id

1676046599977_54338262

Access

Open/Free Access

Pages

474

مرزا نیاز احمد بیگ
افسوس ہے کہ ۷؍ فروری کو دارالمصنفین کے ایک قدیم رکن مرزا نیاز احمد بیگ بھی رحلت فرماگئے، وہ اعظم گڑھ کے ممتاز اور کامیاب وکیل اور شہر کے عمائد میں تھے، مولانا شبلیؒ اور ان سے نسبت رکھنے والے تمام اداروں سے ان کو بڑا تعلق تھا، شبلیؒ نیشنل پوسٹ گریجویٹ کالج کی مجلس انتظامیہ کے برسوں رکن اور نائب صدر رہے، اب ان کی تمام تر توجہ دارالمصنفین کی طرف مرکوز ہوگئی تھی جس کی مجلس انتظامیہ کے وہ آخر دم تک رکن رہے، دارالمصنفین کے نازک اور بحرانی دور میں ان کے مفید قانونی مشوروں سے اس کو بڑا فائدہ پہنچا، اب وہ اپنے ایک سچے بہی خیرخواہ اور مخلص ہمدرد سے محروم ہوگیا، وہ صوم و صلوٰۃ کے ہمیشہ سے پابند رہے، حج بیت اﷲ سے بھی مشرف ہوئے، آخر عمر میں ان کی دینداری زیادہ بڑھ گئی تھی، علماء و صلحاء سے بھی تعلق رکھتے تھے، حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی سے خاص عقیدت تھی، اﷲ تعالےٰ ان کی بشری لغزشوں سے درگذر فرمائے۔ اور انھیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔
(ضیاء الدین اصلاحی، فروری ۱۹۸۸ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...