Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > سید علی نقی نقوی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

سید علی نقی نقوی
ARI Id

1676046599977_54338263

Access

Open/Free Access

Pages

475

مولانا سید علی نقی نقوی
اس وقت اس برصغیر میں مولانا سید علی نقی نقوی کا ماتم بپا ہے، انھوں نے اپنے وطن لکھنؤ میں طویل علالت کے بعد ۱۸؍ مئی کو وفات پائی، گونا گوں علمی کمالات اور عملی خوبیوں کے جامع اور فرقۂ شیعہ کے ممتاز علماء و مجتہدین میں تھے، مدرسہ ناظمیہ اور سلطان المدارس میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد لکھنؤ یونیورسٹی سے فاضل ادب کا امتحان دیا، پھر پانچ برس تک نجف میں تعلیم حاصل کی اور لکھنؤ یونیورسٹی کے شعبہ علوم مشرقیہ میں درس دیا، ۱۹۵۹؁ء میں علی گڑھ یونیورسٹی کے شعبہ دینیات سے وابستہ ہوئے اور ڈین فیکلٹی آف تھیالوجی ہوکر سبکدوش ہوئے، تفسیر، حدیث، فقہ، کلام، فلسفہ، منطق، نحو، لغت، تاریخ اور جغرافیہ کے علاوہ اردو فارسی اور عربی ادب پر بھی ان کی نظر گہری اور وسیع تھی اور عربی کے صاحب دیوان شاعر تھے، عربی، فارسی اور اردو میں تین سو کتابیں یادگار چھوڑیں، ان میں بعض کو شہرت نصیب ہوئی اور بعض کے ترجمے دوسری زبانوں میں ہوئے، وہ بڑے اچھے مقرر اور خطیب بھی تھے۔
مولانا نقن میاں اپنی شرافت، منکسر المزاجی اور حسن خلق کی وجہ سے ہر طبقہ میں مقبول تھے، رواداری اور صلح کل ان کا مسلک تھا اور وہ اتحاد بین المسلمین کے حامی تھے، ان کے شاگردوں کی تعداد ہزاروں سے متجاوز تھی، ان میں ہر فرقہ کے لوگ شامل تھے اور سب کے لئے ان کا فیض عام تھا، وہ دوسرے فرقہ کی مذمت سننا گوارا نہ کرتے تھے، ان کی کتاب ’’شہید انسانیت‘‘ پر خود ان کے فرقہ کے لوگ برہم ہوگئے تھے، مگر وہ سچائی اور حق گوئی سے باز نہیں آئے، اﷲ تعالیٰ ان سے عفوودرگزر کا معاملہ فرمائے اور ان کے متعلقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ (ضیاء الدین اصلاحی، جون ۱۹۸۸ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...