Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > سید محامد علی عباسی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

سید محامد علی عباسی
ARI Id

1676046599977_54338279

Access

Open/Free Access

Pages

486

سید محامد علی عباسی
افسوس ہے کہ دارالمصنفین کی مجلس انتظامیہ کے ایک معزز مخلص رکن جناب سید محامد علی عباسی ائی۔اے۔ایس ۱۵؍ ستمبر کو حیدرآباد میں وفات پاگئے، اِناﷲ وَ اِنا اِلَیہ رَاجِعُون، یہ اطلاع بہت تاخیر سے ان کے ہم وطن مولوی معین احمد علوی کاکوروی کے مکتوب گرامی سے ملی۔ ان کی زندگی حیدرآباد میں بسر ہوئی، دارالمصنفین کے بڑے قدرداں تھے، وہ نظام ٹرسٹ کے بہت بااثر رکن تھے، اس سے دارالمصنفین کو سالانہ گرانٹ دلائی اور اس کے لئے سفر کی صعوبت برداشت کرکے یہاں تشریف بھی لائے، بڑی خوبیوں کے مالک تھے، اونچے عہدوں پر فائز رہنے کے باوجود متواضع تھے، اپنی دیانت داری، حسن خدمت اور قابلیت کی وجہ سے نیک نامی حاصل کی اور بڑا عروج پایا، ان کی شخصیت باوقار، پرکشش اور قدیم شرافت و تہذیب کا دلکش نمونہ تھی، گزشتہ برس ہمدرد نگر میں ہونے والے دارالمصنفین کے جلسہ میں شرکت فرمائی، کیا خبر تھی کہ اس عالم ناسوت میں یہ ان سے آخری ملاقات ہے، اﷲ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور اعزہ متوسلین کو صبر جمیل عطا کرے۔ (ضیاء الدین اصلاحی، نومبر ۱۹۸۹ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...