Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا قاضی محمد زین العابدین سجاد میرٹھی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا قاضی محمد زین العابدین سجاد میرٹھی
ARI Id

1676046599977_54338292

Access

Open/Free Access

Pages

500

مولانا قاضی زین العابدین سجادؔ میرٹھی
گزشتہ ماہ مولانا قاضی زین العابدین سجادؔ میرٹھی اور جناب میکشؔ اکبر آبادی رحلت فرماگئے، قاضی صاحب میرٹھ کے ایک علمی و دینی خاندان کے فرد اور دارالعلوم دیوبند کے ممتاز فضلا میں تھے، وہ عرصہ تک جامعہ ملیہ اسلامیہ کے شعبۂ دینیات و تاریخ اسلام کے صدر رہے، تحریر و تصنیف کا ذوق مولانا تاجورنجیب آبادی کی صحبت میں پیدا ہوا، ابتدا میں مصطفی منفلوطی کے عربی افسانوں کا اردو ترجمہ کیا، کئی برس تک میرٹھ سے ’’الحرم‘‘ نکالتے رہے، جس کے کئی خاص نمبر شایع ہوئے اردو عربی لغت میں بیان اللسان اور قاموس القرآن ترتیب دی، ندوۃ المصنفین دہلی کی کتاب ’’تاریخ ملت‘‘ کے بعض حصے مرتب کیے، دو تین برس قبل ان کی کتاب ’’شہید کربلا‘‘ شایع ہوئی، جمعیۃ علمائے ہند اور دارالعلوم دیوبند کی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتے رہے، کئی برس سے بیمار تھے ۸۸؁ء میں آخری بار دہلی کے مدنی سیمینار میں ملاقات ہوئی تو بہت کمزور ہوگئے تھے، طبیعت میں نفاست تھی، خوش وضع، خوش پوش اور خلیق و ملنسار شخص تھے، اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے۔ (ضیاء الدین اصلاحی، مئی ۱۹۹۱ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...