Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مو لانا محمد سلمان خاں بھوپالی ندوی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مو لانا محمد سلمان خاں بھوپالی ندوی
ARI Id

1676046599977_54338298

Access

Open/Free Access

Pages

503

مولانا محمد سلمان خاں بھوپالی ندوی مرحوم
ندوۃ العلما کے ایک اور لایق فرزند اور مولانا محمد عمران خاں بھوپالی ندوی مرحوم کے برادر خورد جناب مولانا محمد سلمان خاں ندوی مرحوم کی وفات حسرت آیات کی خبر بہت تاخیر سے ان کے صاحبزادے مولوی حافظ کلیم خاں ندوی کے ایک خط سے ملی، اناﷲ وانا الیہ راجعون۔ وہ دارالعلوم تاج المساجد کے سابق مہتمم تھے، لیکن ان کا سب سے روشن کارنامہ تاج المساجد کی تعمیر نو ہے۔ مولانا محمد عمران خاں ندوی مرحوم نے جس شاہانہ اولوالعزمی سے اس عظیم الشان مسجد کی تعمیر و تکمیل کا خاکہ بنایا تھا اس کو مولانا سلمان خاں صاحب نے حقیقتاً رنگ و روغن عطا کیا، جن لوگوں نے مسجد کی تعمیر و تکمیل میں ان کی شبانہ روز کی محنت، جانفشانی اور لگن دیکھی ہے وہ جانتے ہیں کہ اس تعمیر میں ان کا لہو تک شامل ہوگیا ایک عالم کی اس معمارانہ اور مہند سانہ مہارت پر بڑے بڑے انجینئر اور آرکی ٹیکٹ بھی حیران رہ گئے، طبعاً وہ نہایت شریف، متین، کم سخن اور مہمان نواز انسان تھے، اپنے تمام بیٹوں کو انھوں نے حفظ قرآن مجید کی دولت سے بہرہ یاب کیا اور سب کوند وہ ہیں تعلیم دلائی، وہ خود بڑے دیندار تھے متعدد بار حج بیت اﷲ کی سعادت حاصل کی۔ اﷲ تعالیٰ ان کی نیکیوں اور دینی خدمات کو قبول کرے اور جنت نعیم میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔ ( عمیر الصدیق دریابادی ندوی ، اگست ۱۹۹۱ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...