Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > صباح الدین عمر

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

صباح الدین عمر
ARI Id

1676046599977_54338301

Access

Open/Free Access

Pages

506

صباح الدین عمر
افسوس ہے کہ اردو کے ایک عاشق و شیدائی جناب صباح الدین عمر کا انتقال ہوگیا، وہ لکھنؤ کی روایات کے بڑے دلدادہ اور اس کی تہذیب و ثقافت کا نمونہ تھے، وہ سرکاری ملازم تھے، یوپی کے محکمہ اطلاعات کے اردو ماہنامہ ’’نیادور‘‘ کے ایڈیٹر بھی رہے، اترپردیش اردو اکادمی کے قیام کے بعد اس کے سکریٹری ہوئے اور اس کا رسالہ اکادمی ان کی ادارت میں شائع ہوا، ریٹائرڈ ہونے کے بعد اردو اکادمی اور فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی کے برابر رکن رہے اور ان کو اپنے مشوروں اور تجربوں سے بڑا فائدہ پہنچایا، طبعاً شریف اور مخلص تھے، دوسروں کی مدد کرکے خوشی محسوس کرتے تھے، اﷲ تعالیٰ اردو کے اس عاشق و خادم کی مغفرت فرمائے، آمین!! (ضیاء الدین اصلاحی۔ دسمبر ۱۹۹۱ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...