Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا محمد شمیم کیرانوی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا محمد شمیم کیرانوی
ARI Id

1676046599977_54338304

Access

Open/Free Access

Pages

508

مولانا محمد شمیم کیرانوی
افسوس ہے کہ شعبان المعظم کے آخری ہفتہ میں مدرسہ صولتیہ مکہ معظمہ کے ناظم مولانا محمد شمیم کیرانوی وفات پاگئے۔ اس مدرسہ کی داغ بیل ترکوں کے دور میں اس وقت پڑی تھی، جب حجاز میں مدرسوں کی تعداد بہت کم تھی، پہلے اس کی زمام کار مولانا رحمت اﷲ کیرانوی نے سنبھالی جن کا خاص مشن ردمسیحیت تھا۔ اظہارالحق کی تصنیف اور مشہور پادری فنڈر کو عبرتناک شکست دینا ان کا بڑا کارنامہ تھا۔
مولانا محمد شمیم کے والد بزرگوار مولانا محمد سلیم کیرانوی کی نظامت کے زمانہ میں مدرسہ صولتیہ نے بڑی ترقی کی۔ ان کی وفات کے بعد مولانا محمد شمیم صاحب نے مدرسہ کے لیے اپنی خدمات وقف کردی تھیں، انھوں نے اپنے والد ماجد کی روایات کو باقی رکھا۔ ہندوستان سے حج و زیارت کے لیے تشریف لے جانے والے علماء مشائخ کے آرام و آسائش کا وہ بڑا خیال رکھتے اور ان کو ہر قسم کی مدد اور سہولت بہم پہنچاتے۔ معارف اور دارالمصنفین کے بھی قدردان تھے اور کبھی کبھی خطوط لکھ کر ان سے اپنے تعلق کا ثبوت دیتے۔ مولانا کی عمر ابھی کچھ زیادہ نہیں تھی لیکن ان کی حیات مستعار کے دن پورے ہوچکے تھے۔ اﷲ تعالیٰ ان کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور مدرسہ کو ان کا نعم البدل عطا فرمائے، آمین۔
(ضیاء الدین اصلاحی، اپریل ۱۹۹۲ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...