Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > محمد مجید زبیری

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

محمد مجید زبیری
ARI Id

1676046599977_54338308

Access

Open/Free Access

Pages

514

محمد مجید زبیری
افسوس ۲۳؍ مئی کو شبلی کالج کے سابق استاد جناب محمد مجید زبیری کا علی گڑھ میں انتقال ہوگیا، ریٹائر ہونے کے بعد وہ جناب سید صباح الدین عبدالرحمن مرحوم کے اصرار پر دارالمصنفین کے شعبۂ انصرام سے وابستہ ہوئے، اپنی نیکی، بھلمنساہت، صلح پسند طبیعت اور ایمانداری و دینداری کی وجہ سے ہر طبقہ میں مقبول و محترم تھے، صحافی و شاعر بھی تھے تقریباً دو سال قبل سخت بیمار ہوئے، علاج کے لیے اپنی صاحبزادی کے پاس علی گڑھ چلے گئے اور وہیں سے سفر آخرت اختیار کیا، اﷲ تعالیٰ بال بال مغفرت فرمائے اور پس ماندگان کو صبر و رضا کی توفیق دے، آمین۔ (ضیاء الدین اصلاحی، جون ۱۹۹۲ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...