Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولوی عبدالباری

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولوی عبدالباری
ARI Id

1676046599977_54338318

Access

Open/Free Access

Pages

533

مولوی عبدالباری
افسوس ہے کہ دارالمصفین کے قدیم اور مخلص خدمت گذار مولوی عبدالباری صاحب ۳۰؍ جون کو وفات پاگئے، ان کی عمر ۹۰ سال سے متجاوز تھی، دارالمصنفین کے ابتدائی دور میں حضرت مولانا سید سلیمان ندویؒ نے انہیں تصحیح اور کتب خانہ کی نگرانی کے کام پر مامور کیا تھا جس کو دو برس پہلے تک وہ انجام دیتے رہے، دارالمصنفین کے عروج کا دور دیکھنے والے اب تنہا وہی رہ گئے تھے، ان کی تعلیم مدرسۃ الاصلاح سرائمیر میں ہوئی تھی اور وہ مولانا امین اصلاحی مدظلہ، کے ہم سبق تھے، دارالمصنفین سے وابستگی کی وجہ سے انہیں مضمون نگاری کا چسکہ لگ گیا تھا، ابو علی اثری اور ابو علی اعظمی کے نام سے مدۃالعمر اخباروں اور رسالوں میں مضامین لکھتے رہے، علامہ شبلیؒ کے بڑے مداح اور سیدصاحب کے نہایت عقیدت مند تھے، ان کا ذکر برابر لطف ولذت سے کرتے تھے ان پر اور مولانا ابو الکلام آزاد پر بے شمار مضامین لکھے، دونوں بزرگوں پر ان کے مضامین کے ایک ایک مجموعے ضیاء اﷲ کھوکھر صاحب (گوجرانوالہ، پاکستان) نے شایع کیا تھا، اپنی خودداری کی وجہ سے کسی کا منت کش ہونا گوارا نہیں کیا اور قناعت پسندی کی بنا پر ایک قلیل مشاہرہ پر پوری زندگی گذار دی، اﷲ تعالیٰ ان کی بشری لغزشوں کو معاف فرمائے اور جنت نعیم میں جگہ دے، آمین۔ (ضیاء الدین اصلاحی، جولائی ۱۹۹۳ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...