Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > شانتی رنجن بھٹاچاریہ

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

شانتی رنجن بھٹاچاریہ
ARI Id

1676046599977_54338321

Access

Open/Free Access

Pages

536

شانتی رنجن بھٹا چاریہ
جناب شانتی رنجن بھٹا چاریہ کے انتقال سے اردو زبان اپنے ایک مخلص خادم اور زبردست شیدائی سے محروم ہوگئی وہ موجودہ بنگلہ دیش کے ضلع جیسور میں پیدا ہوئے تھے اور ان کی تعلیم حیدرآباد میں ہوئی تھی مگر کلکتہ ان کی سرگرمیوں کا مرکز رہا وہ عرصہ تک مغربی بنگال کے محکمۂ اطلاعات سے اور کچھ عرصہ تک مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات سے بھی وابستہ رہے، جناب شانتی رنجن بنگالی اور اردو دونوں کے ماہر اور اردو کے ممتاز مصنف تھے۔ انہوں نے بنگلہ ادب کی تاریخ کے علاوہ بنگالی ناولوں کے ترجمے سے بھی اردو کے سرمایہ میں اضافہ کیا، وہ انجمن ترقی اردو کی مجلس عام اور اردو یونیورسٹی کمیٹی کے رکن بھی تھے، بنگال میں اردو کے فروغ اور مغربی بنگال اردو اکیڈمی کے قیام میں ان کا بڑا دخل تھا، ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں میر اکیڈمی لکھنؤ اور ساہتیہ اکیڈمی دہلی سے انہیں ایوارڈ بھی ملے، شانتی رنجن جی ہماری مشترکہ تہذیب کے عاشق اور صحیح معنوں میں سیکولر تھے، ہر شخص سے خوش اخلاقی اور گرم جوشی سے ملتے، راقم سے بھی دوبار ملاقات ہوئی تو اپنے خلوص و محبت کا نقش دل پر بیٹھا گئے۔ (ضیاء الدین اصلاحی۔ اکتوبر ۱۹۹۳ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...