Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مو لانا محب ﷲ لاری ندوی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مو لانا محب ﷲ لاری ندوی
ARI Id

1676046599977_54338323

Access

Open/Free Access

Pages

537

مولانا محب ﷲ لاری ندوی
افسوس ہے کہ مولانا محب اﷲ ندوی مہتمم دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ، ۳۰؍ نومبر ۹۳؁ء کو رحلت فرماگئے، ان کی عمر ۸۸ برس تھی اور وہ نحیف و کمزور بھی ہوگئے تھے لیکن ندوۃ العلماء کے دور کمال کی ایک یادگار تھے اور ان کا وجود ندوۃ العلماء خصوصاً اس کے ناظم مولانا سید ابوالحسن علی ندوی مدظلہ کے لیے باعث تقویت تھا جن کے مرحوم ہم سبق تھے۔
ان کا وطن لارتھا، یہیں ابتدائی تعلیم حاصل کی۔ عربی تعلیم ندوۃ العلماء لکھنو اور انگریزی تعلیم علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں پائی اس کے بعد وہ چاہتے تو اچھی سی اچھی ملازمت مل جاتی مگر انھوں نے فراغت کے بعد کانپور میں اپنی انڈسٹری کرلی۔
کاروبار میں لگ جانے کے بعد بھی انھوں نے ندوۃ العلماء اور اس کے فضلا سے اپنا تعلق باقی رکھا اور اس کی مجلس انتظامیہ کے برابر رکن رہے۔ ۶۹؁ء میں بعض خاص حالات کی بناء پر انہیں دارالعلوم کے اہتمام کی ذمہ داری سپرد کی گئی جس کو کم و بیش ۲۵ برس تک وہ انجام دیتے رہے اور وفات کے بعد ہی اس سے سبکدوش ہوئے۔
دینداری، تقویٰ اور خشیتِ الٰہی ان کا شعار تھا، طبیعت میں اعتدال، سلامت روی سادگی اور انکسار تھا۔ اپنے اخلاص، مروت، شرافت اور حسن خلق کی بناء پر طلبہ، اساتذہ اور منتظمین کے حلقے میں مقبول رہے۔ اﷲ تعالیٰ اپنے اس نیک بندے کی مغفرت فرمائے، آمین۔
اب مولانا سید محمد رابع ندوی صاحب نے دارالعلوم ندوۃ العلماء کے اہتمام کی ذمہ داری سنبھال لی ہے، جن کا انتخاب ان کے طویل تجربہ اور دیرینہ خدمات کی بنا پر بہت مناسب ہوا ہے۔ (ضیاء الدین اصلاحی۔ جنوری ۱۹۹۴ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...