Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > اسلام احمد

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

اسلام احمد
ARI Id

1676046599977_54338324

Access

Open/Free Access

Pages

537

اسلام احمد
دسمبر کا مہینہ ختم ہونے کے قریب تھا کہ جناب اسلام احمد ریٹائرڈ۔ آئی۔جی کے انتقال کی خبر ریڈیو اور ٹیلی ویژن سے نشر ہوئی۔ وہ علامہ شبلیؒ مرحوم کے ہم خاندان اور خاص عزیز تھے، ان کے والد بزرگوار شیخ محمد اقبال الٰہ آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس تھے، جن کے مولانا سید سلیمان ندوی اور مولانا مسعود علی ندوی سے مخلصانہ روابط تھے۔ اسلام احمد صاحب بھی اعلیٰ سرکاری عہدوں پر فائز رہے اور آخر میں آئی جی ہوکر ریٹائر ہوئے۔
وہ لکھنؤ میں متوطن ہوگئے تھے لیکن اپنے وطن اعظم گڑھ سے انہیں ہمیشہ بڑا تعلق رہا، ان کی تدفین بھی بندول میں ان کے آبائی قبرستان میں ہوئی، یہاں کے لوگوں سے بلا تفریق مذہب و ملت بڑی محبت، خلوص اور گرم جوشی سے ملتے اور ان کی خاطر مدارات میں کمی نہ کرتے۔ ان کی اہلیہ بڑی نیک بخت خاتون تھیں، اﷲ تعالیٰ ان کی بشری لغزشوں کو معاف کرے اور ان کی مغفرت فرمائے، آمین۔ (ضیاء الدین اصلاحی۔ جنوری ۱۹۹۴ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...