Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولوی عزیز الرحمن

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولوی عزیز الرحمن
ARI Id

1676046599977_54338325

Access

Open/Free Access

Pages

538

مولوی عزیز الرحمن
مولوی عزیز الرحمن صاحب کوئر یاپار اعظم گڑھ کے ایک شریف و نجیب خاندان سے تعلق رکھتے تھے، اردو کے مشہور ادیب و نقاد جناب شمس الرحمن فاروقی ان کے حقیقی بھتیجے تھے، جو اور اس خاندان کے دوسرے اشخاص بھی بڑے سرکاری عہدوں پر فائر ہیں۔ علمی و دنیاوی وجاہت کی طرح دینداری میں بھی یہ خانوادہ ممتاز تھا۔
مولوی عزیز الرحمن صاحب کی تعلیم مدرسہ الٰہیات کانپور میں ہوئی تھی اور انھوں نے الٰہ آباد بورڈ کے امتحانات بھی اچھے نمبروں سے پاس کئے تھے، ۱۹۲۵؁ء میں وہ شبلی نیشنل ہائر سکنڈری اسکول میں تدریس کی خدمت پر مامور ہوئے اور ۶۶؁ء میں ریٹائر ہوئے۔
مولوی صاحب کو قومی و ملی اشغال سے بھی سروکار رہا اور جمعیۃ علمائے ہند اور کانگریس پارٹی سے وابستہ رہے، اعظم گڑھ کے نسواں اسکول کے جواب گریجویٹ کالج ہوگیا ہے، بانی ارکان میں تھے، برسوں اس کے صدر بھی رہے۔
ملازمت کے ابتدائی زمانے سے دارالمصنفین آنے کا معمول بنالیا تھا۔ اس وضع داری کو اس وقت تک نباہا جب تک پیروں میں قوت رہی، انہیں مولانا سید سلیمان ندوی صاحبؒ اور مولوی مسعود علی ندوی کی مجلس میں باریاب ہونے کا شرف حاصل تھا، شاہ معین الدین احمد اور سید صباح الدین عبدالرحمن صاحبان اور دوسرے رفقا اور کارکنوں سے نہایت بے تکلف تھے، اس ناچیز پر بھی بہت شفقت فرماتے تھے۔
دو تین برس سے بالکل معذور اور خانہ نشین ہوگئے تھے، بالاخر ۲۸؍ اور ۲۹؍ دسمبر کی درمیانی شب میں واصل بحق ہوگئے، اﷲ ان کے درجات بلند کرے اور پسماندگان کر صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔ (ضیاء الدین اصلاحی۔ جنوری ۱۹۹۴ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...