Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > میر اکبر علی خان

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

میر اکبر علی خان
ARI Id

1676046599977_54338332

Access

Open/Free Access

Pages

542

سابق گورنر میر اکبر علی خاں
اتر پردیش اور اڑیسہ کے سابق گورنر میر اکبر علی خاں کی وفات ملک و ملت کا اہم حادثہ ہے، وہ تحریک خلافت اور آزادی کی جدوجہد میں شریک رہے، اسی زمانے سے مولانا سید سلیمان ندوی سے ان کے تعلقات تھے، وہ علامہ شبلیؒ اور سید صاحبؒ کے قدرداں اور دارالمصنفین سے بڑا اخلاص رکھتے تھے، جب اتر پردیش کے گورنر ہوئے تو اسے میزبانی کا شرف بھی بخشا اور ایک بڑی رقم مرحمت کی جس سے ایک بڑا ہال تعمیر ہوا، مرحوم ہماری پرانی تہذیب و شرافت کا نمونہ اور سچے مسلمان تھے، صوم و صلوٰۃ کے پابند تھے، دارالمصنفین میں ان کی تشریف آوری جمعہ کے دن ہوئی تھی، یہیں کی مسجد میں جمعہ کی نماز ادا کی، جب وہ اڑیسہ کے گورنر تھے تو اس زمانے میں ایک دفعہ میں کلکتہ گیا، گورنر ہاؤس میں عصرانہ تھا، جس میں وہ بھی شریک تھے، میں ملا تو بڑی شفقت و محبت سے پیش آئے اور دارالمصنفین کا ذکر خیر فرماتے رہے، اﷲ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس نصیب کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے، آمین۔ (ضیاء الدین اصلاحی،جولائی ۱۹۹۴ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...