Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > بیگم سلطانہ حیات

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

بیگم سلطانہ حیات
ARI Id

1676046599977_54338333

Access

Open/Free Access

Pages

542

بیگم سلطانہ حیات
افسوس ہے کہ اردو کی ایک عاشق وفدائی اور اتر پردیش میں اردو تحریک کی قائد بیگم سلطانہ حیات صاحبہ ۷؍ جون کو رحلت فرماگئیں، وہ تقریباً نصف صدی تک اردو کے فروغ کے لیے سرگرم عمل رہیں، ۵۵؁ء میں انجمن ترقی اردو ہند نے اردو کو اتر پردیش میں علاقائی زبان تسلیم کرانے کے لیے دستخطی مہم چلائی جس کو کامیاب بنانے میں انھوں نے اور ان کے شوہر جناب حیات اﷲ انصاری نے غیر معمولی دلچسپی لی اور اتر پردیش کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، وہ اس وفد میں بھی شامل تھیں جو ۲۲ لاکھ دستخطوں کے ساتھ میمورنڈم لے کر اس وقت کے صدر جمہوریہ ڈاکٹر راجندر پرشاد کے پاس گیا تھا، انھوں نے ’’تعلیم گھر‘‘ کے نام سے ایک ادارہ بھی قائم کیا تھا، اس نے اترپردیش میں اردو کے کئی اسکول قائم کیے جن سے ہر سال سینکڑوں طلبہ فیضیاب ہوتے تھے، وہ طبعاً نیک، شریف اور درد مند خاتون تھیں، اﷲ تعالیٰ اردو کی اس مجاہدہ اور خادمہ کی مغفرت فرمائے، آمین۔ (ضیاء الدین اصلاحی، جولائی ۱۹۹۴ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...