Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > معین احمد علوی کاکوروی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

معین احمد علوی کاکوروی
ARI Id

1676046599977_54338339

Access

Open/Free Access

Pages

547

معین احمد علوی کاکوروی
چند دنوں پہلے خبر ملی کہ ۴؍ جنوری کو کاکوری میں جناب معین احمد علوی وفات پاگئے، اناﷲ، وہ ستر برس کے تھے اور درس و تدریس کی ملازمت سے سبکدوش ہونے کے بعد اپنے وطن میں ایک ذاتی مدرسہ کے ذریعہ تعلیم کی دولت عام کرنے میں کوشاں تھے، ان کی زندگی نسبتاً خاموشی و گمنامی کی تھی لیکن ان کے مقالات و مضامین اہل نظر میں قدر کی نظر سے دیکھے جاتے تھے، معارف میں ان کے متعدد مضامین شائع ہوئے وہ دارالمصنفین اور اس کے خدمت گزاروں سے بڑا تعلق رکھتے تھے اور یہاں کی کتابوں سے اپنے ذاتی کتب خانہ کو مزین بھی کیا تھا، بہرائچ کے قیام میں انہوں نے سالار مسعود غازی کے سوانحی ماخذ اور سید امیر ماہ بہرائچی کے متعلق مضامین لکھے ان کا ایک اور عمدہ مضمون سلاسل و طبقات تصوف میں ایک مخطوطہ مراۃ الاسرار کے متعلق بھی معارف میں شائع ہوا، وہ اس دور میں کاکوری کی علمی و دینی روایتوں کے امین تھے اور اس مشہور مردم خیز قصبہ کی شرافت و مروت کی روایتوں کے وارث بھی تھے، مفتی محمد رضا انصاری فرنگی محلی مرحوم کے حقیقی ماموں زاد بھائی تھے، اﷲ تعالیٰ بال بال مغفرت فرمائے، آمین۔
( عمیر الصدیق دریابادی ندوی ، جنوری ۱۹۹۵ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...