Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا سید محمد مرتضیٰ مظاہری

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا سید محمد مرتضیٰ مظاہری
ARI Id

1676046599977_54338345

Access

Open/Free Access

Pages

552

مولانا سید محمد مرتضیٰ مظاہری مرحوم
ندوۃ العلماء کے کتب خانہ شبلی کے ناظر مولانا سید محمد مرتضیٰ مظاہری بھی ۳؍ اور ۴؍ نومبر کی درمیانی شب میں لکھنؤ میں انتقال فرماگئے، وہ قریباً چالیس برس تک ندوہ کے کتب خانہ کی ترقی و تزئین کے لیے وقف رہے، لائبریری سائنس کی کسی مروجہ عصری سند کے بغیر انہوں نے جس طرح اس کتب خانہ کو ملک کا بہترین کتب خانہ بنایا وہ اپنی مثال آپ ہے، انہوں نے عرصہ تک ندوہ کے مدرسہ ثانویہ اور دارالاقامہ سلیمانیہ میں اتالیق و مربی کے فرائض بھی انجام دیے ندوہ اور مولانا سید ابوالحسن علی ندوی سے ان کو عشق تھا، ندوہ کے لیے انہوں نے کثرت سے سفر کئے، نہایت مرنجاں مرنج خوش اخلاق، ہنس مکھ اور خلیق و شفیق تھے دارالمصنفین سے بھی ان کو خاص تعلق تھا، سید صباح الدین عبدالرحمن مرحوم جب بابری مسجد مرتب کررہے تھے تو مولانا نے بڑی دلچسپی سے ان کو ضروری مخطوطات و کتابیں مہیا کیں جن کا اعتراف کتاب کے مقدمہ میں کیا گیا ہے، گزشتہ مہینہ جب دارالمصنفین میں رابطہ ادب اسلامی کے سمینار کا اعلان ہوا تو وہ اس میں شریک ہونے والے تھے، لیکن قضاو قدر نے اس سے پہلے ہی ان کو اپنے خالق حقیقی کے حضور میں بلالیا، اﷲ تعالیٰ پس ماندگان کو صبر جمیل اور مولانا مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے، آمین۔ (’’ع ۔ص‘‘، دسمبر ۱۹۹۵ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...