Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > ڈاکٹر محمد طاہر

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

ڈاکٹر محمد طاہر
ARI Id

1676046599977_54338346

Access

Open/Free Access

Pages

553

ڈاکٹر محمد طاہر
یکم جنوری کو ۸ بجے شب دارالمصنفین کے ایک بڑے ہمدرد اور ہر وقت کے حاضر باش ڈاکٹر محمد طاہر صدر شعبۂ اردو شبلی نیشنل پوسٹ گریجویٹ کالج انتقال کرگئے، ابھی ان کی عمر ۵۰ برس ہی کی رہی ہوگی لیکن انہوں نے اپنی صلاحیت و ذہانت کے جو نمونے چھوڑے وہ برابر یاد کئے جائیں گے، انہیں تحریر وتقریر دونوں کا ملکہ تھا، پہلی مرتبہ علامہ شبلی کی تاریخِ ولادت کا تعین اپنے ایک مضمون میں کیا جو ’’نیا دور‘‘ لکھنؤ میں شائع ہوا، مگر ان کی زیادہ توجہ انتظامی امور کی طرف ہو گئی تھی جس کا انہیں بہت اچھا سلیقہ تھا، اب ان کی سر گرمیوں کا خاص میدان سرسید انٹر کالج صبرحد تھا جس کو پہلے ہائی اسکول اور پھر انٹر کالج بنوایا، اسے ڈگری کالج بنانے کے لئے جان توڑ کوشش کررہے تھے کہ وقتِ موعود آگیا، دارالمصنفین کے ہر کام میں آگے آگے رہتے تھے، اسلام اور مستشرقین کے موضوع پر یہاں ہونے والے بین الاقوامی سیمینار کے شرکاء کے طعام کی ذمہ داری جس حسن و خوبی سے انجام دی اس کا اعتراف جناب سید صباح الدین عبدالرحمن مرحوم برابر کرتے تھے، ان سے اور شاہ معین الدین احمد ندوی مرحوم کے علاوہ اس خاکسار سے بڑا مخلصانہ تعلق رکھتے تھے، اﷲتعالیٰ ان کی بشری لغزشوں کو معاف کرے اور ان کی مغفرت فرمائے اور ان کے اعزہ خصوصاً بیوہ اور دونوں کم سن بچوں کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین! (ضیاء الدین اصلاحی، جنوری ۱۹۹۶ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...