Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

رام لعل
ARI Id

1676046599977_54338355

Access

Open/Free Access

Pages

569

رام لعل
اردو دنیا میں اس وقت جناب رام لعل کا ماتم بپا ہے، وہ اردو کے اچھے اہل قلم اور ممتاز افسانہ نگار تھے، ان کا آبائی وطن مغربی پنجاب میں میانوی تھا، لاہور میں تعلیم ہوئی اور یہیں سے ان کی ادبی و تحریری زندگی کا آغاز ہوا۔ تقسیم ہند کے بعد ہندوستان آئے اور ریلوے میں ملازم ہوئے، کچھ عرصہ دہلی میں گزرا پھر لکھنؤ آئے اور اندرانگر میں مستقل بودوباش اختیار کرلی۔ وہ لکھنؤ کی ہر ادبی و تہذیبی سرگرمی کا جز ہوگئے تھے۔ افسانہ نگاری ان کا خاص میدان تھا، انہوں نے پاکستان اور بعض مغربی ملکوں کا سفر بھی کیا جن کے سفرنامے بھی لکھے۔ ’’زردپتوں کی بہار‘‘ اور ’’خواب خواب سفر‘‘ اردو کے مقبول سفرنامے سمجھے جاتے ہیں۔ رام لعل صاحب کو ادبی خدمات کے صلے میں قومی سطح کے متعدد اعزاز حاصل ہوئے۔ پاکستان سے ملنے والے ایوارڈ کی رقم پاکستانیوں کو نذر کردی۔ وہ قرطاس و قلم سے ہی سروکار نہیں رکھتے تھے بلکہ بڑے عملی شخص بھی تھے۔ ان ہی کی دعوت پر لکھنؤ میں غیرمسلم اردو مصنفین کی عظیم الشان کانفرنس ہوئی۔ کل ہند اردو رابطہ کمیٹی کا قیام ان کی جدوجہد کا نتیجہ تھا، جس کے وہی صدر تھے، اس کے لئے انہوں نے پروفیسر ملک زادہ منظور احمد کے ساتھ پورے صوبے کا دورہ کیا اور اردو کو دوسری زبان بنانے کی کامیاب مہم چلائی۔ اردو اکادمی اترپردیش کے وائس چیرمین اور فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی کے چیرمین بھی رہے، رام لعل جی اردو کی ہر مہم میں شریک رہتے اور اسے قوت پہنچاتے۔ اردو کے ایسے محسن کی موت اس کا بہت بڑا سانحہ ہے۔
(ضیاء الدین اصلاحی، نومبر ۱۹۹۶ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...