1676046599977_54338357
Open/Free Access
570
قاضی محمد جلیل عباسی
افسوس ہے گزشتہ مہینے میں دو دنوں کے وقفے سے ملک و ملت اور علم و دین کے دو خادم ہم سے جدا ہوئے، جناب قاضی محمد جلیل عباسی نے طویل علالت کے بعد ۷؍ نومبر کو لکھنؤ میں داعی اجل کو لبیک کہا۔ وہ مشہور قومی و ملی کارکن، اردو تحریک کے ممتاز رہنما اور دینی تعلیمی کونسل کے بانی قاضی محمد عدیل عباسی مرحوم کے چھوٹے بھائی تھے۔ دونوں بھائیوں نے اپنے وطن بستی (سدھارت نگر) کی ترقی و خوش حالی کے لئے گوناگوں مفید کام کئے، قاضی جلیل عباسی بھی اپنے بڑے بھائی کی طرح فرقہ ورانہ سیاست سے دور اور کانگریس سے وابستہ رہے، ان کی زندگی قومی خدمت کے لئے وقف تھی۔ ایک زمانے میں ریاستی وزیر اور پھر پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ شرافت، ہم دردی، بے لوث خدمت کے ساتھ ان کا تعلق دین و مذہب سے بھی ہمیشہ رہا، اﷲ تعالیٰ قوم و ملت کے اس خادم کی مغفرت فرمائے، آمین۔ (ضیاء الدین اصلاحی، دسمبر ۱۹۹۶ء)
ID | Chapters/Headings | Author(s) | Pages | Info |
ID | Chapters/Headings | Author(s) | Pages | Info |