Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > سید غلا م محی الدین

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

سید غلا م محی الدین
ARI Id

1676046599977_54338358

Access

Open/Free Access

Pages

570

سید غلام محی الدین
دوسرا حادثہ جناب سید غلام محی الدین کی وفات کا ہے، جو بڑے خاموش، متین، متواضع اور ذی علم شخص تھے۔ مولانا آزاد میموریل اکیڈمی لکھنؤ کے روح رواں اور اس کے انگریزی جرنل کے ایڈیٹر تھے، وہ مجلس تحقیقات و نشریات اسلام لکھنؤ کے بھی نہایت سرگرم رکن اور انگریزی کے اچھے اہل قلم تھے، مولانا سیدابوالحسن علی ندوی مدظلہ سے بڑا مخلصانہ تعلق رکھتے تھے، ان کے دینی و دعوتی کاموں میں ان کے معادن بھی تھے، ان کی متعدد کتابوں اور مضامین کا انگریزی ترجمہ کیا، مولانا ان کی خاموش خدمت اور علمی صلاحیت کے معترف تھے، عرصہ سے تنفس کا مرض لاحق ہوگیا تھا۔ بالاخر ۹؍ نومبر کو وقت موعود آگیا، اﷲ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائے، آمین۔ (ضیاء الدین اصلاحی، دسمبر ۱۹۹۶ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...