Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > امجد علی غزنوی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

امجد علی غزنوی
ARI Id

1676046599977_54338359

Access

Open/Free Access

Pages

570

امجد علی غزنوی
افسوس ہے کہ گزشتہ مہینے میں ہمارے ضلع اور شہر کے مشہور قومی کارکن، کامیاب وکیل اور اچھے شاعر جناب امجد علی غزنوی کا انتقال ہوگیا۔ انھیں اقبال سہیل اور مرزا احسان احمد سے مشورہ سخن کا شرف حاصل تھا۔ ان کے گھر پر اکثر نشستیں ہوتی تھیں اور انھوں نے بعض بڑے مشاعرے بھی کرائے۔ ان کا مجموعہ کلام ’’صہبائے خودی‘‘ بھی زیر کتابت تھا، تعلیمی کاموں سے بھی بڑی دلچسپی تھی۔ اپنے وطن محمدپور میں ایک دینی مدرسہ اور انٹر کالج ان کی یادگار ہے۔ شبلی کالج کی مجلس انتظامیہ کے ممبر اور ایک زمانے میں سینئر نائب صدر تھے۔ دارالمصنفین سے بھی تعلق تھا، یہاں برابر آتے تھے۔ مولانا مسعود علی ندوی کی سفارش پر کانگریس نے ۱۹۶۲؁ء میں انھیں ٹکٹ دیا تو صوبائی اسمبلی کے ممبر ہوئے۔ مگر اب سیاست کے گرے ہوئے معیار اور خود کانگریس کے رویے سے خوش نہیں رہتے تھے۔ بڑے باغ و بہار شخص تھے۔ دوسروں کی خدمت اور مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرکے خوش ہوتے تھے۔ قدرت نے انھیں دردمنددل اور بے چین طبیعت بخشی تھی۔ خود کہتے ہیں ؂
اک دل درد آشنا و اک نگاہِ حق نگر
اور کیا اس کے سوا امجدؔ سے دیوانے میں ہے
(ضیاء الدین اصلاحی، جنوری ۱۹۹۷ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...