Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > ڈ اکٹر وحید اختر

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

ڈ اکٹر وحید اختر
ARI Id

1676046599977_54338361

Access

Open/Free Access

Pages

571

ڈاکٹر وحید اختر
افسوس ہے مشہور شاعر و نقاد ڈاکٹر وحید اختر بھی وفات پاگئے، ان کی پیدائش اور ابتدائی تعلیم اورنگ آباد میں ہوئی۔ جامعہ عثمانیہ حیدر آباد سے فلسفہ میں ایم۔ اے اور پی۔ ایچ۔ ڈی کی پھر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی آئے اور پروفیسر، صدر شعبہ فلسفہ اور ڈین ہوئے۔
خواجہ میر درد پر بہت کم کام ہوا ہے، ان کی کتاب ’’خواجہ میر درد۔ تصوف اور شاعری‘‘ سے اس کمی کی تلافی ہوگئی جس کی علمی و ادبی حلقوں میں بڑی پذیرائی ہوئی۔ فلسفہ، ادبی تنقید اور غالب وغیرہ پر انہوں نے جو کچھ لکھا ہے وہ قدر و قیمت کا حامل اور ان کے اچھے ادبی و تنقیدی ذوق کا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر وحید اختر کے متعدد شعری مجموعے بھی شایع ہوئے ہیں، انہیں نظم و غزل دونوں پر قدرت تھی۔ ان کی شاعری مسائل عصر کی ترجمانی ہے۔
اﷲ تعالیٰ ان کی بشری لغزشوں سے درگزر فرمائے اور ان کے ساتھ رحم و مغفرت کا معاملہ فرمائے۔ (ضیاء الدین اصلاحی،جنوری ۱۹۹۷ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...