Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > شیخ عبدالفتاح ابوغدہ

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

شیخ عبدالفتاح ابوغدہ
ARI Id

1676046599977_54338362

Access

Open/Free Access

Pages

571

شیخ عبدالفتاح ابو غدہ
افسوس ہے کہ گزشتہ ماہ مشہور فاضل شیخ عبدالفتاح ابوغدہ ریاض میں انتقال فرماگئے، ان کی تدفین مدینہ منورہ کے معروف قبرستان جنت البقیع میں ہوئی، شیخ کا وطن شام کا مشہور شہر حلب تھا، ابتدائی تعلیم شام میں اور اعلیٰ تعلیم جامعہ ازہر مصر میں پائی۔ ایک عرصہ تک شام ہی میں درس و تدریس کی خدمت انجام دیتے رہے، ۱۹۶۴؁ء میں محمد بن سعود یونیورسٹی ریاض میں پروفیسر مقرر ہوئے تصنیف و تالیف سے مدۃالعمر سروکار رہا، حدیث و رجال پر انکی بڑی وسیع اور گہری نظر تھی، فقہ، تاریخ و ادب سے بھی دلچسپی تھی، مولانا عبدالحئی فرنگی محلی سے خاص شغف تھا، ان کی متعدد کتابیں ایڈٹ کیں۔ مولانا حبیب الرحمن الاعظمی کے علمی تبحر اور وسعت نظر کے بڑے معترف تھے، ممتاز عالم مولانا سیدابوالحسن علی ندوی سے ان کے مخلصانہ روابط تھے جن کی دعوت پر وہ کئی بار دارالعلوم ندوۃ العلماء لکھنو تشریف لائے اور اس کے اور ہندوستان کے دوسرے کتب خانوں سے استفادہ کیا، ان کے تلامذہ کا حلقہ وسیع تھا، جن میں ہندوستانی فضلا بھی شامل ہیں، شیخ ابوغدہ کی وفات بڑا علمی سانحہ ہے، اﷲ تعالیٰ دین و علم کے اس خادم کی مغفرت فرمائے۔ (ضیاء الدین اصلاحی۔ مارچ ۱۹۹۷ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...