Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > محمد فاروق نعمانی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

محمد فاروق نعمانی
ARI Id

1676046599977_54338364

Access

Open/Free Access

Pages

571

محمد فاروق نعمانی
افسوس ہے کہ ۲۶ و ۲۷؍ اپریل کی درمیانی شب میں جناب محمد فاروق نعمانی نے الٰہ آباد میں داعی اجل کو لبیک کہا، وہ مولانا شبلی کے برادر زادہ اور مولوی محمد اسحق صاحب وکیل ہائی کورٹ کے صاحبزادے تھے، جو اعظم گڑھ میں مولانا کے علمی و تعلیمی اور خاندانی جائداد اور زمینداری کے کاموں میں ان کے خاص دست و بازو تھے، ان کے انتقال پر مولانا نے ایسا پُر درد مرثیہ لکھا جو اردو کی عزائیہ شاعری میں بے مثال ہے، فاروق صاحب اس وقت کم سن تھے، اس کی طرف مولانا نے اس شعر میں اشارہ کیا ہے۔ ؂
لاڈلے ہیں کہ کسی اور کے بس کے بھی نہیں
اس کے بچے ابھی سات آٹھ برس کے بھی نہیں
فاروق صاحب شبلی کالج کے پرجوش اور سرگرم ممبر تھے، دارالمصنفین سے بھی ان کو گہرا اور جذباتی تعلق تھا، یہاں کی دعوتوں اور مجلسوں میں شریک رہتے، صوم و صلوٰۃ کے پابند تھے، لاگ لپیٹ ان کو نہیں آتا تھا۔ اﷲ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا کرے، آمین۔ (ضیاء الدین اصلاحی۔ مئی ۱۹۹۷ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...