Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > میجر علی حماد عباسی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

میجر علی حماد عباسی
ARI Id

1676046599977_54338370

Access

Open/Free Access

Pages

577

پرنس انجم قدر ؍ میجر علی حماد عباسی
آل انڈیا شیعہ کانفرنس کے صدر پرنس انجم قدر کی وفات ملک و ملت کا بڑا حادثہ ہے، سنیوں سے بھی ان کے روابط تھے، وہ دونوں فرقوں میں اتحاد و مفاہمت کے بڑے حامی تھے اور مشترکہ ملی مسائل کے حل کے لیے سنیوں کے ساتھ ہر جدوجہد میں شریک رہتے تھے۔ مسلم پرنسپل لابورڈ، مسلم مجلس مشاورت اور بابری مسجد تحریک سے ان کا گہرا تعلق تھا، دوسرا حادثہ میجر علی حماد عباسی کی اچانک وفات ہے۔ وہ شبلی کالج میں انگریزی کے استاد اور آخر میں پرنسپل ہوئے، پڑھنے لکھنے کا اچھا ذوق تھا اور مشرقی و مغربی ادب پر خاصی نظر تھی۔ وقتاً فوقتاً طنزیہ و مزاحیہ اور ادبی و تنقیدی مضامین لکھتے تھے جن کے بعض مجموعے چھپ گئے ہیں، طالب علمی کے زمانے ہی سے دارالمصنفین برابر آتے تھے جس کا سلسلہ آخر تک قائم رہا۔ پروفیسر مجیب الحسن کی کتاب کشمیر انڈر سلطانز کا اردو ترجمہ ’’کشمیر سلاطین کے عہد میں‘‘ کے نام سے کیا جو دارالمصنفین سے شائع ہوا۔
(ضیاء الدین اصلاحی، ستمبر ۱۹۹۷ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...