Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

سید یوسف
ARI Id

1676046599977_54338372

Access

Open/Free Access

Pages

578

یا اسفٰی علی یوسف
افسوس ہے کہ جناب سید یوسف صاحب سکریٹری جماعت اسلامی ہند کا مختصر علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ اناﷲوانا الیہ راجعون۔
وہ جماعت اسلامی ہند کے پُرجوش اور فعال رکن تھے، جماعت کے سکریٹری ہونے کے ساتھ انگریزی ہفتہ وار اخبار ’’ریڈینس‘‘ بھی ان کی ادارت میں نکلتا تھا۔ جماعت اسلامی نے جب ’’فورم برائے جمہوریت و فرقہ وارانہ ہم آہنگی‘‘ کے نام سے ایک مشترکہ سیکولر پلیٹ فارم قائم کیا تو اس کی کامیابی کے لیے انہوں نے بڑی سرگرمی دکھائی اور مسلسل سفر بھی کیے۔نہایت سادہ، متواضع اور خلیق آدمی تھے، ہر طبقہ و مسلک کے لوگوں سے خندہ پیشانی کے ساتھ ملتے جلتے تھے، ابھی صرف انسٹھ برس کی عمر ہوئی تھی اور جماعت اسلامی ہند کو بجا طور پر ان سے بڑی توقعات وابستہ تھیں مگر ۳۰؍ ستمبر کو رب حقیقی سے جاملے۔ اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور تمام متعلقین کو صبر جمیل عطا کرے، آمین۔ (’’ع ۔ع‘‘، اکتوبر ۱۹۹۷ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...