Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا ابوبکر اصلاحی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا ابوبکر اصلاحی
ARI Id

1676046599977_54338383

Access

Open/Free Access

Pages

592

مولانا ابوبکر اصلاحی
افسوس ہے کہ ۲؍ مئی کو جماعت اسلامی کے ایک ذمہ دار بزرگ اور اعظم گڑھ کے اطراف کے مشہور عالم مولانا ابوبکر اصلاحی صاحب نے داعی اجل کو لبیک کہا، مدرسۃ الاصلاح سے فراغت کے بعد انہوں نے ضلع بستی میں دینی تعلیم کی اشاعت اور درس و تدریس کی خدمت انجام دی، ۴۶؁ء میں مدرسۃ الاصلاح آئے۔ راقم نے صرف و نحو اور فقہ کی بعض کتابیں ان سے پڑھیں، وہ جماعت کے بڑے سرگرم رکن تھے، اس لیے مدرسہ سے سبکدوش ہوکر اس کے تنظیمی کاموں میں لگ گئے، ان کی اچھی کارگزاری کی بنا پر جب جامعۃ الفلاح قائم ہوا تو اس کی ترقی و استحکام کا کام انہیں سپرد کیا گیا اور وہ عرصہ تک اس کے نیک نام ناظم و صدر مدرس رہے۔ اب علالت و معذوری کی وجہ سے سرائمیر میں اپنے گھر ہی رہتے تھے۔
دارالمصنفین بھی تشریف لاتے تھے، مولانا شاہ معین الدین احمد ندوی سے تعلق خاطر تھا۔ مولانا ابوبکر صاحب کی وفات سے جماعت اسلامی اپنے ایک اچھے اور مخلص کارکن سے محروم ہوگئی، اﷲ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین! (ضیاء الدین اصلاحی، مئی ۱۹۹۸ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...