Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا شاہ حسن مثنی ندوی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا شاہ حسن مثنی ندوی
ARI Id

1676046599977_54338384

Access

Open/Free Access

Pages

592

مولانا شاہ حسن مثنیٰ ندوی
یہ بھی پھلواری کے علمی و دینی خانوادے کے چشم و چراغ اورمولانا شاہ سلیمان پھلواروی کے پوتے تھے جو ہندوستان کے مشہور عالم و واعظ اور تحریک ندوۃ العلماء کے خاص رکن تھے، تقسیم کے بعد شاہ حسن مثنیٰ صاحب پاکستان چلے گئے اور وہاں سے مہرنیمروز کے نام سے ایک مذہبی و ادبی رسالہ نکالا، اس میں وہ ’’چہ دلاورست و زدے کہ بکف چراغ دار‘‘ کے عنوان سے ایک مستقل کالم لکھتے جس میں ادیبوں کی چوریوں کا ذکر ہوتا جو بہت پسند کیا جاتا، ادب سے ان کو بڑا شغف تھا اور ان کے ادبی و تنقیدی مضامین ان کے جوہر قابل ہونے کے غماز تھے۔ ان کا انتقال مارچ ہی میں ہوگیا تھا، لیکن پاکستان کی خبریں یہاں دیر سے پہنچتی ہیں، اﷲ تعالیٰ ان کو اپنی رحمت کاملہ سے نوازے، آمین! (ضیاء الدین اصلاحی، مئی ۱۹۹۸ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...