Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > منشی محمد حنیف

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

منشی محمد حنیف
ARI Id

1676046599977_54338385

Access

Open/Free Access

Pages

592

منشی محمد حنیف 
بمبئی کے خطوط سے منشی محمد حنیف صاحب کے انتقال کی خبر معلوم کرکے بڑا صدمہ ہوا، ان کی جوانی مدرسۃ الاصلاح سرائمیر کی خدمت میں گزری، پھر بمبئی گئے، اﷲ نے کاروبار میں بڑی برکت دی۔ ہر طرح کی فارغ البالی کے باوجود نہ دین سے شغف میں کمی آئی اور نہ مدرسۃ الاصلاح کی محبت میں فرق آیا۔ اس کی ترقی و فلاح کے لیے برابر فکرمند رہتے۔ دارالمصنفین سے بھی خاص لگاؤ تھا، اس کے لائف ممبر تھے، مولانا شاہ معین الدین احمد ندوی اور سید صباح الدین عبدالرحمن صاحب سے بڑے مخلصانہ روابط تھے، ان حضرات کی بمبئی اور اپنے گاؤں آندھی پور میں پر تکلف دعوتیں کرتے، مجھ پر بھی بڑی شفقت فرماتے۔ اب ایسے شریف، بامروت، وضع دار اور مخلص لوگ نایاب ہوتے جارہے ہیں، اﷲ تعالیٰ غریقِ رحمت کرے اور متعلقین و اعزہ کا غم زائل کرے!! (ضیاء الدین اصلاحی، مئی ۱۹۹۸ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...