Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولاناافتخار احمد فریدی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولاناافتخار احمد فریدی
ARI Id

1676046599977_54338387

Access

Open/Free Access

Pages

593

مولانا افتخار احمد فریدی
دینی حلقوں میں یہ خبر افسوس اور رنج کے ساتھ سنی جائے گی کہ ۲۴؍ اکتوبر ۱۹۹۸؁ء کو ایک پُرجوش اور سرگرم داعی و مبلغ مولانا افتخار احمد فریدی انتقال فرماگئے، اناﷲ وانا الیہ راجعون۔
مرحوم کا وطن مراد آباد تھا، ایک زمانے میں ان کے ہاتھوں میں وہ پرچم بغاوت تھا جس کو سرفروشان وطن نے برطانوی جبر و استبداد کے خلاف بلند کیا تھا مگر پھر ع پھاڑ کر جیب و آستین کر علم جنوں بلند۔ انہیں حضرت مولانا محمد الیاسؒ کی دینی دعوت سے عشق ہوگیا جس کے لیے وہ ملکوں ملکوں کی خاک چھانتے رہے ، کسی حادثہ میں ان کا ایک پیر کاٹ دیا گیا مگر وہ بیساکھیوں کے سہارے ملک کے و طول و عرض کا دورہ کرتے رہے، سفر حج میں مولانا شاہ معین الدین احمد ندوی کا ساتھ ہوگیا تو ان کی بڑی خدمت کی اور ہر طرح کا آرام پہنچایا۔ ایک دفعہ وہ اپنے ایک تبلیغی دورے میں اعظم گڑھ آئے تو شاہ صاحب نے ان کی بڑی پذیرائی کی۔ جناب سید صباح الدین صاحب سے مخلصانہ تعلق رکھتے تھے اور راقم سے بھی خط و کتابت رہتی تھی۔
کئی برسوں سے تبلیغی دوڑ دھوپ کا سلسلہ موقوف ہوگیا تھا، لیکن اسی جذبے سے اصلاحی و دعوتی رسائل اور مواعظ و ملفوظات کے مجموعے شائع کرتے تھے، وہ غیر مسلموں میں بھی اسلام کی تبلیغ و اشاعت کرتے رہتے تھے۔ اﷲ تعالیٰ ان کی بشری لغزشوں سے درگزر فرمائے اور انہیں جنت نعیم میں جگہ دے۔ آمین! (ضیاء الدین اصلاحی، نومبر ۱۹۹۸ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...