Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > ڈاکٹر محمد مصطفےٰ زرقاء

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

ڈاکٹر محمد مصطفےٰ زرقاء
ARI Id

1676046599977_54338400

Access

Open/Free Access

Pages

609

ڈاکٹر محمد مصطفےٰ زرقاء
گزشتہ دنوں عالم عرب کے ممتاز ماہر فقہ ڈاکٹر محمد مصطفےٰ زرقاء نے بھی اس جہاں فانی کو خیر باد کہا، اناﷲ وانا الیہ راجعون۔
ڈاکٹر صاحب اسلامی فقہ وقانون میں سند کا درجہ رکھتے تھے، ان کی کتاب المدخل الفقھی العام اصول فقہ میں نہایت بلند پایہ خیال کی جاتی اور مرجع و ماخذ کی حیثیت رکھتی ہے، وہ اپنی غیر معمولی فقہی بصیرت کی بنا پر شام میں وزیر انصاف کے عہدہ پر بھی فائز ہوئے۔ ان کے عالمانہ و محققانہ مضامین کے اردو رسالوں میں ترجمے برابر چھپتے رہتے تھے معارف کو بھی ان کے مضامین کے ترجموں کی اشاعت کا فخر حاصل ہے۔ مجلہ البعث الاسلامی لکھنو میں ان کے متعدد مضامین شایع ہوئے ہیں۔ فقہ کے علاوہ دوسرے اسلامی علوم خصوصاً تفسیر و حدیث سے بھی ان کو خاص مناسبت تھی۔ الولدسرلابیہ کے مصداق ان کے فرزند ارجمند ڈاکٹر محمد انس زرقا بھی فقہ اسلامی کے ممتاز اسکالر ہیں جن کے بعض مضامین کا ترجمہ معارف میں شایع ہوچکا ہے۔ اﷲ تعالیٰ علم و دین کے اس خادم کی مغفرت فرمائے۔ آمین!! (عارف عمری، اگست ۱۹۹۹ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...