Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > شیخ محمد مجذوب

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

شیخ محمد مجذوب
ARI Id

1676046599977_54338402

Access

Open/Free Access

Pages

610

شیخ محمد مجذوب
یہ خبر سن کر بڑا ملال ہوا کہ عالم عرب کے ایک فاضل اور اچھے اہل قلم استاد شیخ محمد مجذوب جون ۱۹۹۹؁ء میں وفات پاگئے، اناﷲ وانا الیہ راجعون۔
وہ شام کے رہنے والے تھے۔ مگر ان کی زندگی کا زیادہ حصہ دوسری جگہوں میں بسر ہوا، عرصہ تک جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں درس و تدریس کی خدمت پر مامور رہے۔ سبکدوش ہونے کے بعد بھی مدینہ منورہ کے انوار و برکات سے متمتع ہونے کے لیے انہوں نے یہیں قیام پذیر رہنا پسند کیا۔
مجذوب صاحب کی پوری زندگی علم و دین کی خدمت و اشاعت میں گزری، تصنیف و تالیف کا شغل مدۃالعمر جاری رہا، ہندوستان کا سفر بھی کیا اور حضرت مولانا سید ابوالحسن علی ندوی مدظلہ کی دعوت پر ۱۹۸۱؁ء میں دارالعلوم ندوۃ العلماء کے طلبہ کے سامنے علمی، دینی اور دعوتی موضوعات پر کئی لکچر دیئے۔ دارالمصنفین کی عظمت و شہرت سے واقف تھے اس لیے زحمتِ سفر برداشت کر کے مولانا سعیدالرحمن الاعظمی اڈیٹر البعث الاسلامی کے ہمراہ اعظم گڑھ بھی تشریف لائے اور دو روز قیام کیا۔ کتب خانہ اور دارالمصنفین کے دوسرے شعبے دیکھ کر خوش ہوئے۔
آرام و تفریح کے خیال سے موسم گرما میں شام کے شہر لاذقیہ گئے ہوئے تھے کہ داعی اجل کا پیام آگیا والبقاء ﷲ وحدہ۔ عمر ۹۰ سال رہی ہوگی۔ اﷲ تعالیٰ علم و دین کے اس خادم کی مغفرت فرمائے۔ آمین!! (ضیاء الدین اصلاحی، ستمبر ۱۹۹۹ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...