Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > میر مقصود علی خاں

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

میر مقصود علی خاں
ARI Id

1676046599977_54338406

Access

Open/Free Access

Pages

612

میر مقصود علی خاں
یہ خبر بھی بڑے افسوس کے ساتھ سُنی جائے گی کہ بنگلور سے نکلنے والے روزنامہ سالار کے اڈیٹر و مالک جناب میر مقصود علی خان کی وفات ہوگئی۔ ایک زمانے میں سیاسی سرگرمیوں سے ان کا بڑا تعلق تھا۔ ریاستی اسمبلی کے دو بار رکن منتخب ہوئے، راجیہ سبھا کے ممبر بھی رہے۔ ۶۲؁ء میں نجلنگپا کی کابینہ میں وزیر ہوئے۔ لیکن اب ادب و صحافت کی جانب ان کی توجہ مرکوز ہوگئی تھی۔ وہ کرناٹک پتریکا اکادمی کے رکن تھے۔
دین سے طبعاً لگاؤ تھا۔ صوم و صلوٰۃ کے پابند تھے، مولانا علی میاں سے عقیدت تھی۔ دارلعلوم ندوۃ العلماء کی مجلس انتظامی کے رکن تھے، اس کے جلسوں میں ان سے برابر ملاقات رہتی، بڑی محبت اور خوش خلقی سے ملتے۔ دارلمصنفین اور معارف کے بڑے قدرداں تھے۔ یہ ان کے مطالعہ میں بھی رہتا تھا۔ اﷲ تعالیٰ غریقِ رحمت کرے اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا کرے۔ آمین!! (ضیاء الدین اصلاحی، ستمبر ۱۹۹۹ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...