Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا محمد اسحاق سنبھلی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا محمد اسحاق سنبھلی
ARI Id

1676046599977_54338410

Access

Open/Free Access

Pages

614

مولانا محمد اسحاق سبنھلی
۷؍ جنوری کو مولانا اسحاق سبنھلی کی رحلت ہوگئی، وہ ایک عالم دین، جنگ آزادی کے مجاہد جمعیۃ علمائے ہند اور ہندوستانی کمیونسٹ پارٹی کے سرگرم رکن تھے اور برسوں ریاستی قانون ساز کونسل اور پارلیمنٹ کے ممبر بھی رہے۔
مولانا کی زندگی جہد و جہاد سے عبارت تھی، عوام کی خدمت ان کا نصب العین تھا، لوگوں کا کام کرکے خوش ہوتے تھے، بڑے خلیق اور ملنسار تھے۔
آزادی سے پہلے انہوں نے استخلاص وطن کے لیے قربانی دی اور آزادی کے بعد فرقہ پرستوں اور رجعت پسندی کے خلاف صف آرا رہے، ان کی ریشہ دوانیوں اور سازشوں کو بے نقاب کیا، مولانا کی زندگی اقلیتوں کے حقوق کی بازیابی کے لئے جدوجہد اور سیکولرازم، انصاف اور جمہوریت کا پرچم بلند کرنے میں بسر ہوئی۔ وہ حب الوطنی کے جذبہ سے سرشار تھے، جس طرح جمعیۃ علماء کے زیر قیادت مسلمانوں کی فلاح و بہود کے کام میں حصہ لیتے تھے، اسی طرح وطن عزیز کی سالمیت اور استحکام کے لیے بھی ہمیشہ ساعی رہتے۔
مولانا اردو تحریک کے قائدین میں تھے، اس کے خلاف ہونے والی زیادتیوں اور ناانصافیوں کے خلاف ہمیشہ لڑتے رہے۔ عرصہ تک ریاستی انجمن کے جنرل سکریٹری تھے۔
مولانا اسحاق سنبھلی دارالمصنفین کے کاموں کے بڑے قدرداں تھے، چند برس پہلے اپنی پارٹی کے کام سے اس نواح میں آئے تو وقت نکال کر یہاں بھی تشریف لائے اور دارالمصفین کے تمام شعبوں کو دیکھ کر اپنی مسرت ظاہر کی۔
موجودہ لیڈروں اور قومی کارکنوں کی طرح ان میں مصلحت پسندی اور نام و نمود کی ہوس نہ تھی، جس بات کو صحیح سمجھتے تھے اسے بے دھڑک کہہ دیتے تھے، افسوس ہے کہ ملک سے ایسے مخلص، بے غرض، جرأت و ہمت والے اور نام و نمود سے بے زار لیڈر ایک ایک کر کے رخصت ہوئے جارہے ہیں اور ان کی جگہ پر نہیں ہوتی، اﷲ تعالیٰ مولانا کی بے لوث قومی و ملی خدمات کا صلہ دے اور ان کی مغفرت فرمائے آمین!
(ضیاء الدین اصلاحی، جنوری ۲۰۰۰ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...