Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولوی احتشام علی ندوی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولوی احتشام علی ندوی
ARI Id

1676046599977_54338412

Access

Open/Free Access

Pages

615

مولوی احتشام علی ندوی
افسوس ہے کہ ۲۰؍ رمضان المبارک کو مولوی احتشام علی ندوی اچانک چل بسے، ان کی تعلیم دارالعلوم ندوۃ العلماء میں ہوئی، وہ مولانا عبدالسلام قدوائی ندوی مرحوم کے چہیتے شاگردوں میں تھے، انہی کے ایما سے جامعہ ملیہ میں داخلہ لیا، مولانا عبدالسلام صاحب نے لکھنؤ میں ادارۂ تعلیمات اسلام کی داغ بیل ڈالی تو اس کی تشکیل میں یہ بھی ان کے معاون رہے اور ان کی نگرانی میں صحابہ کرام کے حالات میں مختصر اور عام فہم بعض کتابچے لکھے۔
دارالمصنفین سے ان کا تعلق دو بار رہا، پہلی دفعہ وہ مولانا عبدالسلام قدوائی کے ساتھ آئے اور محاسب کی ذمہ داری سنبھالی، ان کے انتقال کے بعد انہوں نے بھی یہاں سے تعلق منقطع کرلیا، تاہم دارالمصنفین سے ان کے لگاؤ میں کمی نہیں آئی جناب سید صباح الدین صاحب مرحوم کے انتقال کے بعد پھر وہ دارالمصنفین تشریف لائے اور پریس کی نگرانی اور دوسرے انتظامی امور ان کو سپرد کئے گئے لیکن اس دفعہ ان کی صحت خراب رہنے لگی۔ دو تین برس سے کمزوری بہت بڑھ گئی تھی اور ضعف بصر کی شکایت بھی ہوگئی تھی۔ ان کا انتقال دارالمصنفین ہی میں ہوا، مگر تدفین ان کے وطن رحیم آباد میں ہوئی۔ اﷲ تعالیٰ درجات بلند کرے اور اہلیہ و اعزہ کو صبرِ جمیل عطا کرے آمین!
(ضیاء الدین اصلاحی، جنوری ۲۰۰۰ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...