Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > عبدالسلام سلام ؔسندیلوی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

عبدالسلام سلام ؔسندیلوی
ARI Id

1676046599977_54338416

Access

Open/Free Access

Pages

623

ڈاکٹر عبدالسلام سلامؔ سندیلوی
افسوس ہے ۱۶؍ ستمبر کی شب میں معروف محقق و نقاد اور شاعر ڈاکٹر عبدالسلام سلامؔ سندیلوی کا انتقال ہوگیا، وہ ہردوئی ضلع کے مردم خیز قصبہ سندیلہ میں ۲۵؍ فروری ۱۹۱۹؁ء کو پیدا ہوئے تھے، لکھنؤ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کی، ان کو اردو فارسی کے علاوہ ہندی اور سنسکرت پر بھی عبور تھا، اردو میں پی۔ایچ۔ڈی اور ڈی۔لٹ کی اور ہندی میں وشارد اور ساہتیہ سدھا کر کی ڈگریاں حاصل کیں، مضمون نگاری اور شعر و شاعری کا چسکا طالب علمی کے زمانے میں لگ گیا تھا، شعر و ادب اور تحقیق و تنقید ان کا خاص موضوع تھا، ان میں درجنوں تصنیفات یادگار چھوڑیں۔ اردو رباعیات، اردو شاعری میں نرگیست اور اردو شاعری میں منظر نگاری بڑی اہم تصانیف ہیں، اول الذکر پر پی۔ایچ۔ڈی اور ثانی الذکر پر ڈی۔لٹ کی ڈگری ملی، ۱۹۵۹؁ء میں گورکھ پور یونیورسٹی سے وابستہ ہوئے اور پھر یہیں کے ہوگئے۔ وظیفہ یاب ہونے کے بعد بھی قلم و قرطاس سے تعلق باقی رہا، مگر کئی برس سے بینائی چلی گئی تھی اس لئے معذور اور خانہ نشین ہوگئے تھے، ڈاکٹر صاحب کی تصنیفات کمیت و کیفیت کے لحاظ سے اہم تھیں، لیکن اعزاز اور عہدے کے لئے بھاگ دوڑ ان کو پسند نہ تھی، اس لئے ان کو خاطر خواہ شہرت نہیں ملی، اس سال ان جیسے مستحق کو اترپردیش اردو اکادمی کا مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ دیا جانا قابل ستایش اقدام تھا، اﷲ تعالیٰ مغفرت فرمائے اور پس ماندگان کو صبر وقرار بخشے۔ آمین!! (ضیاء الدین اصلاحی، اکتوبر ۲۰۰۰ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...