Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > پروفیسر نورالحسن ہاشمی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

پروفیسر نورالحسن ہاشمی
ARI Id

1676046599977_54338417

Access

Open/Free Access

Pages

623

پروفسیر نورالحسن ہاشمی
افسوس ہے کہ اردو کے بلند پایہ ادیب و محقق اور لکھنؤ یونیورسٹی کے سابق صدر شعبۂ اردوپروفیسر نورالحسن ہاشمی ۲۸؍ نومبر کو وفات پاگئے، اردو کے علاوہ ان کو ہندی، اودھی، انگریزی اور فارسی زبانوں پر بھی پوری دسترس تھی، اردو کی کئی کلاسیکل کتابیں تحقیق و تدوین کے بعد شائع کیں جن میں نوطرز مرصع، بکٹ کہانی، کلیات ولی اور قدیم روزنامچہ قابل ذکر ہیں، ان کی سب سے اہم علمی، ادبی اور تحقیقی کتاب ’’دلی کا دبستان شاعری‘‘ ہے، انہوں نے غالب کے کلام کا اودھی میں منظوم ترجمہ بھی کیا تھا اور ’’اندرونم‘‘ کے نام سے ان کا مجموعہ کلام بھی شائع ہوا تھا، مرحوم نیک اور خاموش طبع تھے اس لئے علمی قابلیت کے باوجود زیادہ شہرت نہیں حاصل کرسکے، اﷲ تعالیٰ غریق رحمت کرے، آمین۔ (ضیاء الدین اصلاحی، دسمبر ۲۰۰۰ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...