Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > پروفیسر نجم الاسلام

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

پروفیسر نجم الاسلام
ARI Id

1676046599977_54338422

Access

Open/Free Access

Pages

626

پروفیسر نجم الاسلام
پروفسر نجم الاسلام ۱۳؍ فروری ۲۰۰۱؁ء کو لطیف آباد سندھ حیدرآباد میں وفات پاگئے۔ اناﷲ وانا الیہ راجعون۔
مرحوم کی پیدائش ۱۹۳۳؁ء میں بجنور میں ہوئی تھی۔ میرٹھ کالج سے بی۔اے کیا اور یہیں سے حفیظ میرٹھی وغیرہ کے اشتراک سے ’’معیار‘‘ کے نام سے ایک ادبی ماہنامہ نکالا جس نے چند برسوں کے بعد دم توڑ دیا مگر تعمیری ادب کے نقوش چھوڑ گیا۔ انھوں نے اس میں چھپنے والے افسانوں اور ڈراموں کا ایک انتخاب ’’ابھرتی کرنیں‘‘ کے نام سے شائع کیا تھا۔
پاکستان جانے کے بعد انہوں نے سندھ یونیورسٹی سے ایم۔اے کیا اور ’’شمالی ہند کی قدیم اردو نثر‘‘ کے موضوع پر اردو فارسی کے مشہور فاضل اور ممتاز محقق پروفیسر ڈاکٹر غلام مصطفےٰ کی نگرانی میں ڈاکٹریٹ کا مقالہ لکھا، ان کے ریٹائر ہونے کے بعد نجم الاسلام صاحب شعبہ اردو کے سربراہ مقرر ہوئے۔
سندھ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی جانب سے ۱۹۶۱؁ء میں انھوں نے ’’صریر خامہ‘‘ کے نام سے ایک ادبی مجلہ جاری کیا، ۱۹۸۷؁ء میں ان کی ادارت میں اسی شعبہ سے ایک معیاری اور بلند پایہ مجلہ ’’تحقیق‘‘ نکلا، جس نے ہندوستان و پاکستان کے بعض ممتاز محققین کے گوشے بھی شائع کئے، اس مجلہ میں راقم اپنے بعض پرانے مضامین دیکھ کر دنگ رہ گیا کہ وہ کہاں کہاں سے ڈھونڈ ڈھونڈ کر مضامین شائع کرتے تھے۔
خدا کرے یہ بلند پایہ مجلہ ان کے بعد بھی جاری رہے، مرحوم کی کئی کتابیں بھی چھپی ہیں ’’مطالعات‘‘ ان کے تحقیقی مضامین کا مجموعہ ہے۔ اﷲ تعالیٰ انہیں غریق رحمت کرے، آمین! (ضیاء الدین اصلاحی، مئی ۲۰۰۱ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...