Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > پروفیسرخواجہ حمیدالدین شاہدؔ

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

پروفیسرخواجہ حمیدالدین شاہدؔ
ARI Id

1676046599977_54338430

Access

Open/Free Access

Pages

632

پروفیسر خواجہ حمید الدین شاہد
پروفیسر خواجہ حمید الدین شاہد نے ۲۲؍ اکتوبر ۲۰۰۱؁ء کو ۵ بجے شام کراچی میں وفات پائی، وہ اردو کے مشہور ادیب، محقق، صحافی اور شاعر تھے، پاکستان جانے سے پہلے وہ ’’ادارۂ ادبیات اردو‘‘ حیدرآباد کے تمام کاموں میں پیش پیش اور ادارے کے روح رواں ڈاکٹر سیدمحی الدین قادری کے دست راست رہے، عرصے تک ماہ نامہ ’’سب رس‘‘ کے مدیر بھی رہے۔
مرحوم نے عثمانیہ یونیورسٹی کے مختلف کالجوں میں اردو کے استاد کی حیثیت سے بھی نمایاں خدمات انجام دیں، اردو میں انہوں نے جو تصانیف یادگار چھوڑی ہیں ان میں ’’ارمغان امجد‘‘، ’’مثنوی تصویر جاناں‘‘ مصنفہ لچھمی نرائن شفیق ’’اردو میں سائنسی ادب‘‘، ’’رسالہ محمود خوش وہاں‘‘ اور ’’حیدرآباد کے شاعر‘‘ قابل ذکر ہیں۔ ۱۹۴۰؁ء میں ادارۂ ادبیات اردو کی دس سالہ سرگرمیوں کی مبسوط تاریخ ’’سرگذشت ادارہ‘‘ کے نام سے مرتب کی تھی جو وہاں سے شائع ہوچکی ہے، اس کے علاوہ رسالوں میں ادبی و تحقیقی مضامین بھی لکھتے رہے، شاعر بھی تھے لیکن کوئی مجموعہ شائع نہیں ہوا۔
پاکستان منتقل ہونے کے بعد بھی حیدرآباد اور ادارۂ ادبیات اردو ان کے دل و دماغ پر چھایا رہتا تھا۔ اپنے مکان کا نام ’’ایوان اردو‘‘ رکھا اور کراچی سے ماہنامہ ’’سب رس‘‘ جاری کیا اور اس کا ’’زور نمبر‘‘ کا اور حیدرآباد کی طرح کراچی میں بھی وہ اردو کی خدمت اور فروغ کے لیے سرگرم عمل رہے، بہادر یار جنگ اکیڈمی سے بھی تعلق تھا۔ اﷲتعالیٰ اردو زبان و ادب کے اس مخلص خادم کی مغفرت فرمائے اور ان کے اعزہ و اقربا کو صبر جمیل کی توفیق بخشے۔ (ضیاء الدین اصلاحی، جنوری ۲۰۰۲ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...