Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > عبدالمجیب سہالوی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

عبدالمجیب سہالوی
ARI Id

1676046599977_54338432

Access

Open/Free Access

Pages

633

عبدالمجیب سہالوی
افسوس ہے کہ ۲؍ نومبر ۲۰۰۱؁ء کو مشہور مزاحیہ نگار اور صحافی عبدالمجیب سہالوی کا انتقال ہوگیا ان کا وطن ضلع بارہ بنکی کا قصبہ سہالی تھا جو درس نظامی کے بانی ملا نظام الدین کا وطن ہونے کی بنا پر عالم گیر شہرت رکھتا ہے۔ مرحوم عبدالمجیب سہالوی کی تعلیم دار العلوم ندوۃ العلماء لکھنؤ میں ہوئی پھر انہوں نے لکھنؤ یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری لی مگر صحافت کے پیشہ سے وابستہ رہے۔
ان کو ادب کی مخصوص صنف طنز و مزاح سے دلچسپی تھی، ایک زمانے میں لکھنو سے نکلنے والا مشہور روزنامہ قومی آواز پورے اترپردیش میں چھایا ہوا تھا، مگر پچھلے کئی برسوں سے وہ یہاں سے تو غائب ہوگیا مگر اس کو اور اس کے فکاہی کالم ’’گلوریاں‘‘ کو ابھی تک لوگ بھولے نہیں ہیں۔ یہ کالم سہالوی صاحب ہی لکھتے تھے اور اس کی وجہ سے ان کو بڑی شہرت ملی۔ لکھنؤ کی شستہ و شیریں زبان اور طنز و مزاح کا کالم سونے پر سہاگا ہوتا تھا۔
ان کے دلچسپ فکاہی مضامین کا ایک مجموعہ ’’مفلسی میں آٹا گیلا‘‘ کے نام سے عرصہ ہوا شائع ہوا تھا جو بہت پسند کیا گیا۔ انہوں نے طویل عمر پائی لیکن عرصے سے ان کا نام سننے میں نہیں آرہا تھا گویا موتواقبل ان تموتوا کی تفسیر ہوگئے تھے، اﷲ تعالیٰ ادب و صحافت کے اس خادم کی مغفرت فرمائے اور پس ماندگان کو تسلی عطا کرے، آمین۔ (ضیاء الدین اصلاحی، جنوری ۲۰۰۲ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...