Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > ڈاکٹر سلامت اﷲ

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

ڈاکٹر سلامت اﷲ
ARI Id

1676046599977_54338434

Access

Open/Free Access

Pages

635

ڈاکٹر سلامت اﷲ
مشہور ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر سلامت اﷲ کا انتقال ۹۰ برس کی عمر میں ۲۳؍ جنوری ۲۰۰۲؁ء کو دہلی میں ہوا اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے قبرستان میں تدفین ہوئی، جامعہ سے عمر بھر ان کا گہرا تعلق رہا، وہ اس کے شعبہ تعلیم (استادوں کے مدرسہ) کے معماروں اور قومی سطح کے ماہرین تعلیم میں تھے۔ رسالہ جامعہ کے شعبہ ادارت سے منسلک تھے اور اس میں ان کے مضامین بھی چھپتے تھے، انہوں نے اردو اور انگریزی میں متعدد کتابیں لکھیں جن میں تعلیم اور اس کا سماجی پس منظر، تعلیم، فلسفہ تعلیم اور سماج، بنیادی استاد کے لئے، ہم کیسے پڑھائیں: Education of Muslims in thought or Basic اور Secular India can Education do it Education وغیرہ قابل ذکر ہیں، وہ عمر بھر علمی و تعلیمی خدمت میں مصروف رہے، ان کی وفات علمی و تعلیمی دنیا کا بڑا حادثہ ہے، اﷲ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، آمین!! (ضیاء الدین اصلاحی، اپریل ۲۰۰۲ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...