Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > پروفیسر انا مری شمل

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

پروفیسر انا مری شمل
ARI Id

1676046599977_54338450

Access

Open/Free Access

Pages

664

پروفیسر انامری شمل
پروفیسر انامری شمل کی وفات علمی دنیا کا بڑا سانحہ ہے، ۲۷؍ جنوری کو اپنے گھر میں گرجانے کی وجہ سے ان کی وفات ہوگئی، وہ اس عہد کے ممتاز مستشرق تھیں، یورپ کی متعدد زبانوں کے علاوہ اردو، فارسی، عربی اور ترکی کی بھی ماہر تھیں، عربی میں ایک رسالہ بھی نکالا تھا اور قریباً ۵۰ کتابیں لکھیں۔
انہوں نے اپنی تمام عمر تحقیق اور علمی کاموں کے لیے وقف کردی تھی، مشرقی اور اسلامی علوم پر ان کی اچھی نظر تھی، ہندوستان کئی بار تشریف لائیں اور یہاں کے اصحاب علم و ذوق کو ان سے استفادے کا موقع ملا، اورینٹل اسٹڈیز میں انہوں نے جہاں مختلف مشرقی زبانوں پر کام کیا تھا وہاں اردو، غالب اور اقبال بھی ان کے مرکز توجہ رہے، ان کی وفات سے مشرقی زبانوں اور اردو کا بڑا نقصان ہوا، اس خلاَ کا پُر ہونا مشکل ہے۔
(ضیاء الدین اصلاحی، مارچ ۲۰۰۳ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...