Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولوی مفتی نسیم احمد قاسمی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولوی مفتی نسیم احمد قاسمی
ARI Id

1676046599977_54338451

Access

Open/Free Access

Pages

664

مولوی مفتی نسیم احمد قاسمی
یہ خبر سن کر بڑا افسوس ہوا کہ امارتِ شرعیہ بہار، جھارکنڈ اڑسیہ کے ناظم مولوی مفتی نسیم احمد قاسمی نے ۳۰؍ جنوری کو داعی اجل کو لبیک کہا، وہ مولانا قاضی مجاہد الاسلام کے خاص تربیت یافتہ تھے، فقہی اور ملی مسائل پر ان کے اچھے مضامین لوگوں کوان کی طرف متوجہ کررہے تھے، امارت کے کاموں میں بھی بڑے مستعد، کارگزار اور چاق چوبند رہتے تھے، ان کی وفات سے اسے بڑا دھکا پہنچا۔
ابھی ان کی عمر ۳۷ برس تھی، یہ بھی کوئی جانے کے دن تھے مگر مشیت ایزدی میں کس کو دخل ہے، اﷲ تعالیٰ مغفرت فرمائے، پس ماندگان کو صبر جمیل دے اور امارت کو ان کا بدل مہیا کرے، آمین۔ (ضیاء الدین اصلاحی۔ مارچ ۲۰۰۳ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...