Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > پروفیسر ظہیر احمد صدیقی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

پروفیسر ظہیر احمد صدیقی
ARI Id

1676046599977_54338452

Access

Open/Free Access

Pages

664

پروفیسر ظہیر احمد صدیقی
افسوس ہے کہ ۱۷؍ فروری ۲۰۰۳؁ء کو پروفیسر ظہیر احمد صدیقی نے داعی اجل کو لبیک کہا، ان کی پیدائش ۱۹۲۹؁ء میں بدایوں میں ہوئی تھی اور وہ مولانا ضیاء بدایونی سابق صدر شعبہ فارسی کے صاحبزادے تھے، علی گڑھ میں تعلیم مکمل کرنے کے بعد یہیں استاذ ہوئے، مگر جلد ہی دہلی کالج اور پھر دہلی یونیورسٹی کے شعبہ اردو سے وابستہ ہوئے اور پروفیسر اور ڈین کے عہدے پر فائز ہوئے۔ حکیم مومن خاں مومن سے ان کی دلچسپی موروثی تھی، ان کی شخصیت اور فن پر ایک کتاب لکھی تھی، خواجہ میر درد، مولانا حالی اور فانی بدایونی پر بھی کتابیں یادگار چھوڑی ہیں، فکری زاویے اور احساس و ادراک ان کے مجموعہ مضامین ہیں، انجمن ترقی اردو ہند سے ان کا گہرا تعلق تھا، وہ اس کے نائب صدر تھے، اردو کے اچھے استاذ، ادیب، نقاد اور مصنف ہونے کے علاوہ بڑے خلیق اور شریف انسان تھے، ہر شخص سے خلوص و محبت سے پیش آتے تھے، وظیفہ یاب ہونے کے بعد علی گڑھ میں سکونت اختیار کرلی تھی، یہیں کی خاک کا پیوند بھی ہوئے، اﷲ تعالیٰ غریق رحمت کرے اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا کرے، آمین۔ (ضیاء الدین اصلاحی۔ اپریل ۲۰۰۳ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...