Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا سید شاہ رضوان اﷲ قادری مجیبی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا سید شاہ رضوان اﷲ قادری مجیبی
ARI Id

1676046599977_54338459

Access

Open/Free Access

Pages

673

مولانا سید شاہ رضوان اﷲ قادری مجیبی
افسوس ہے کہ خانقاہ مجیبیہ پھلواری شریف پٹنہ کے سجادہ نشین مولانا سید شاہ رضوان اﷲ قادری مجیبی ۳۱؍ دسمبر ۲۰۰۳؁ء کو وفات پاگئے، اِنا ﷲ وَاِنا اِلیہ رَاجِعونْ۔
ابھی عمر کی جس منزل میں وہ تھے، یہ جانے کے دن نہیں ہوتے لیکن مشیت الٰہی میں کس کا دخل؟ موت کا تو وقت مقرر ہے، فَاِذَا جَآءَ اجلُھُمْ لَا یستَأخِرُونْ سَاعۃ وَّلَا یستَقْدِمُوْنَ۔[الاعراف:۳۴]
خانقاہ مجیبیہ کا علمی و روحانی فیض مدت دراز سے جاری ہے، شاہ صاحب اس کی قدیم روایات اور اپنے عالی مقام اسلاف کی خصوصیات اور خوبیوں کے حامل تھے اور خود بھی ایک صاحب فیض عالم اور ذاکر و شاغل بزرگ تھے، ان کی ذات سے ہزاروں طالبین و سالکین فیض یاب ہورہے تھے مگر اب تزکیہ و اصلاح اور ارشاد کا یہ سرچشمہ بند ہوگیا۔
ان کو تقویٰ و اخلاص، صوم و صلوٰۃ کی پابندی، سادگی و درویشی اور خوش مزاجی و خوش خلقی ورثے میں ملی تھی، راقم کو دو تین بار ان کی خدمت میں حاضری اور ان کی پاکیزہ سیرت اور مطہر زندگی کے جلوے دیکھنے کا اتفاق ہوا، ہر بار نہایت خندہ پیشانی سے ملے اور لطف و کرم سے پیش آئے، اﷲ تعالیٰ ان کے درجات بلند کرے اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا کرے، آمین۔
(ضیاء الدین اصلاحی، فروری ۲۰۰۴ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...