Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > مولانا شاہ شرف عالم ندوی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

مولانا شاہ شرف عالم ندوی
ARI Id

1676046599977_54338477

Access

Open/Free Access

Pages

704

مولانا شاہ شرف عالم ندوی
۳؍ جون کو مولانا سید علی احمد شاہ شرف عالم ندوی نے داعی اجل کو لبیک کہا وہ خائقاہ پیردمڑیا خلیفہ باغ بھاگل پور کے سجادہ نشین تھے، ۸؍ مارچ ۱۹۲۶؁ء کو اپنے نانہال لکھنو میں پیدا ہوئے، آبائی وطن بھاگل پور میں ابتدائی تعلیم حاصل کی اور قرآن مجید حفظ کیا، درالعلوم ندوۃالعلما لکھنو سے علوم عربیہ کی تحصیل کی، اس کی مجلس انتظامیہ کے رکن تھے، میری ان کی ملاقات یہیں ہوتی تھی، ان کے ساتھ ایک جم غفیر ہوتا تھا، وہ دارالمصنفین کے قدرداں اور معارف کے خریدار تھے، قرآن مجید اچھا پڑھتے تھے، خانقاہ کی مسجد میں امامت اور رمضان میں قرآن سناتے تھے، مریدین کی اصلاح و تربیت پر پوری توجہ دیتے، طبیعت میں اعتدال تھا، ہر شخص سے بشاشت سے ملتے تھے، اﷲ تعالیٰ غریق رحمت کرے اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا کرے، آمین۔ (ضیاء الدین اصلاحی۔ جولائی ۲۰۰۵ء)

 
Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...