Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > ڈاکٹر محمد ضیاء الدین انصاری

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

ڈاکٹر محمد ضیاء الدین انصاری
ARI Id

1676046599977_54338496

Access

Open/Free Access

Pages

738

ڈاکٹر محمد ضیاء الدین انصاری
ڈاکٹر محمد ضیاء الدین انصاری میرے مخلص اور عزیز دوست تھے، مجھے ان کے انتقال کی خبر بہت دیر سے ملی، وہ علی گڑھ مولانا آزاد لائبریری میں ڈپٹی لائبریرین تھے، وہاں جاتا تو مطلوبہ کتابیں فوراً حاضر کرتے اور چائے سے خاطر تواضع کرتے، اصرار کرکے گھر بلاتے اور پرتکلف دعوت کرتے، خدابخش لائبریری کے ڈائریکٹر ہوکر وہ پٹنہ گئے تو اسے ترقی دینے کے لئے متعدد کام کئے اور کئی سمینار کرائے جن میں مجھے مدعو کرتے، وہاں سے ریٹائر ہوکر علی گڑھ آئے تو مولانا حسین احمد مدنیؒ پر ایک سمینار کا پروگرام بنایا مگر وہ نہ ہوسکا، ضیاء الدین صاحب کو علم و ادب سے بڑا شغف تھا اور وہ اچھے منتظم بھی تھے، کئی کتابیں لکھیں لیکن اشاریہ نگار کی حیثیت سے انہوں نے اپنا خاص سکہ جمایا، وہ بڑے شریف، نیک طینت، خوش خلق اور مرنجان مرنج شخص تھے، اﷲ تعالیٰ انہیں جنت نعیم عطا کرے اور پس ماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔
(ضیاء الدین اصلاحی، اپریل ۲۰۰۷ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...