Search from the table of contents of 2.5 million books
Advanced Search (Beta)
Home > وفیات معارف > رام چندر گاندھی

وفیات معارف |
قرطاس
وفیات معارف

رام چندر گاندھی
ARI Id

1676046599977_54338502

Access

Open/Free Access

Pages

742

رام چندر گاندھی
رام چندر گاندھی ۱۳؍ جون کو نئی دہلی کے انڈیا انٹر نیشنل سینٹر (IIC) میں انتقال کرگئے، یہ گاندھی جی کے پوتے، راج گوپال آچاریہ کے نواسے اور ہندوستان ٹائمز کے سابق اڈیٹر دیوداس گاندھی کے بیٹے تھے۔
ان کی تعلیم دہلی کے سنٹ اسٹیفن کالج میں ہوئی تھی جہاں وہ فلسفہ کے استاد بھی رہے، یہ ان کا خاص موضوع تھا اور اس میں دہلی یونیورسٹی اور آکسفورڈ دونوں جگہ سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی تھی، برطانیہ، امریکہ اور شانتی نکیتن میں بھی فلسفہ کے استاد تھے، اس میں کئی کتابیں لکھیں۔
انہیں بابری مسجد سانحہ کا بڑا دکھ تھا، اس پر ’’سیتا کی رسوئی‘‘ کے نام سے جو کتابچہ لکھا تھا، اس میں ثابت کیا ہے کہ جو جگہ مندر کی بتائی جاتی ہے وہاں قبائلی رہتے تھے۔
(ضیاء الدین اصلاحی، اکتوبر ۲۰۰۷ء)

Loading...
Table of Contents of Book
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
ID Chapters/Headings Author(s) Pages Info
Similar Books
Loading...
Similar Chapters
Loading...
Similar Thesis
Loading...

Similar News

Loading...
Similar Articles
Loading...
Similar Article Headings
Loading...